ملکی ترقی کیلئے پاکستان میں نظام تعلیم کو جدید سے جدید تر بنانا ہوگا:سجاد نذیر

 لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری سجاد نذیر نے کہا اگر ہم اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں اپنے جوانوں کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی اور اپنے طلباء و طالبات میں احساس ذمہ داری بھی پیدا کرنا ہوگا۔ پاکستان میں نظام تعلیم کو جدید سے جدید تر بنانا ہوگا۔مستقبل نوجوانوں کا ہے جس کے لئے انہیں ابھی سے تیار کرنا ہوگا۔ہماری یوتھ کو اپنے آپ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا اور عالمی دنیا کا مقابلہ کرنے والی پڑھائی پڑھنی ہوگی۔ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ میں وہ صلاحیت ہے کہ وہ اپنی یوتھ کو تعلیم کے ساتھ ،ساتھ ہنر مندی سکھانے کے لئے بھی اپنا رول پلے کرسکے،ایسا کرکے ہم پرائیوٹ سیکٹر میں بھی لاکھوں نوکریاں پیدا کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن