لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہوربورڈ نے جعلی امیدواروں کیخلاف شکنجہ کس دیا۔ آئندہ سال میٹرک اور انٹر کے امتحان سے بائیو میٹرک حاضری متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔امتحانی سنٹر میں داخل ہونے سے قبل بچوں کی بائیو میٹرک کی جائے گی۔ اس اقدا م سے جعلی امیدوار کو امتحانی سنٹر میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ رواں سال امتحانات میں درجنوں جعلی امیدوار وں کیخلاف یو ایم سی بنائے گئے۔ بائیو میٹرک کا آغاز آئندہ سال میٹرک امتحان 2025 سے کیے جانے کا امکان ہے۔ بورڈ حکام کے مطابق داخلے بھیجتے وقت بچوں کی انگلیوں کے نشان لے لیے جائیں گے۔