لاہور (کلچرل رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا 22 کوئنز روڈ اور 12 پنج محل روڈ جو کہ عرصہ دراز سے سیوریج کے مسائل سے دوچار ہے اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ علاقہ مکینوں نے متعدد جگہ آواز اٹھائی مگر شنوائی نہیں ہوئی۔ عوام کا مطالبہ ہے بڑے سیوریج پائپ ڈالے جائیں تاکہ بند پانی کا نکاس فوری طور پر ہو سکے۔ بارش کی وجہ سے نالیاں بند ہو جاتی ہیں۔متعلقہ حکام اس پر فوری توجہ دیں۔