الیکشن ٹربیونل، پی پی 38,37 کے نتائج کے خلاف درخواستوں کی سماعت، دلائل طلب 

لاہور (خبر نگار) الیکشن ٹربیونل ہائیکورٹ نے پی پی 37  اور پی پی 38 کے نتائج کالعدم قرار دینے کی درخواستوں کی جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بطور الیکشن ٹربیونل سماعت کی درخواست گزاروں کے وکلاء نے ٹریبونل سے تیاری کی۔ استدعا کی درخواست میں موقف تھا کہ درخواست گزار فارم 45 میں کامیاب ہو گئے تھے۔ ریٹرننگ افسران نے فارم 47 میں انہیں ناکام قرار دیا الیکشن ٹربیونل لاہور نے پی پی 39 حافظ آباد کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دینے کی درخواست پر کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال نے  قرار دیا کہ درخواست کے ساتھ منسلک کاغذات کی تصدیق قانون کے مطابق نہیں ہے، درخواست گزار نے پہلے ثابت کرنا ہے کہ پٹیشن قانون کے مطابق ہے۔ عدالت نے مدعی کی مزید مہلت کی استدعا مسترد کر دی۔ الیکشن ٹربیونل میں لیاقت علی عباس نے انتخابی نتائج کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن