لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت سانحہ نو مئی کے 6 مقدمات کا جیل میں ٹرائل ہوا، انسدادِ دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔ عدالت نے زمان پارک اور مغلپورہ مین پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ان دو مقدمات میں ملزموں کو چالان کی کاپیاں کی جائیں گی اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسران چالان کی نقول تیار کرکے لائیں۔ عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش سمیت چار مقدمات میں سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں گواہان کو شہادت کیلیے طلب کر لیا۔ صنم جاوید حاضری کیلئے پیش نہیں ہوئیں، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر زیر حراست ملزموں کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق گورنر عمر سرفراز نو مئی کے مقدمات میں جیل میں ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید نو مئی کے مقدمات میں جیل میں ہیں۔