اعظم سواتی کی 8 مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت منظور

Nov 05, 2024

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے ڈی چوک احتجاج میں مالی معاونت پر درج8 مختلف مقدمات میں سابق سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے دائر درخواستیں منظورکر لیں۔ علاوہ ازیں اسلام آبادکی مقامی عدالت کے ڈیوٹی جج اظہر ندیم کی عدالت نے ڈی چوک احتجاج میں مالی معاونت پر تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمہ میں 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض اعظم سواتی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظورکر لی۔

مزیدخبریں