نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی سپریم کورٹ نے دارالحکومت نئی دلی میں فضائی آلودگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے فضائی آلودگی بڑھنے پر نئی دلی پولیس کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ نئی دلی میں آتشبازی کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔ سپریم کورٹ نے آئندہ سال آتشبازی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا حکم دیا ہے۔ علاوہ ازیں آلودگی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر نئی دہلی میں ہزاروں گاڑیوں اور تعمیراتی سائٹس پر جرمانے عائد کر دیئے گئے ہیں۔