سڈنی (نیٹ نیوز) پلاسٹک کی آلودگی ہمارے سیارے کو متعدد مسائل کا شکار بنا رہی ہے۔ پلاسٹک کی ایک قسم پولیسٹرین کی صرف ایک بار استعمال ہونے والی ڈھائی کروڑ ٹن سے زائد اشیا ء ہر سال تیار کی جاتی ہیں جن میں سے محض 12 فیصد ری سائیکل ہوتی ہیں جبکہ باقی مختلف مقامات پر کچرے کی شکل میں پڑی رہتی ہیں۔ مگر اب آسٹریلیا اور لٹویا کے سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ دریافت کیا ہے جس کے ذریعے بیکار پولیسٹرین سے بجلی پیدا کی جاسکے گی۔ آسٹریلیا کی RMIT یونیورسٹی اور لٹیویا کی ریگا یونیورسٹی کے ماہرین کی تیار کردہ ڈیوائس میں پلاسٹک کی اس قسم کے کچرے کو ڈال کر ہوا یا ہوا کے بہاؤ سے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔
سائنسدان پلاسٹک کے کچرے سے بجلی بنانے والی ڈیوائس تیار کرنے میں کامیاب
Nov 05, 2024