اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر احسن اقبال سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے ملاقات کی۔ احسن اقبال نے کہا ہم پیداوار بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو سکے، پاکستانی تاجروں کو اپنی توسیعی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ایس آئی ایف سی کے ذریعے بڑی سرمایہ کاری ہو رہی ہے جو پاکستان کو تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔
برآمدات میں اضافے کیلئے پیداوار بڑھانے پر توجہ دے رہے: احسن اقبال
Nov 05, 2024