پنجگو(این این آئی)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں2 گروپوں میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے چتکان شاپاتان میں پیش آیا جہاں مخالفین نے فائرنگ کر کے 3 افراد کی جان لے لی۔پولیس نے بتایاکہ رات گئے مخالفین کے قتل کی یہ واردات انجام دے کر ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس نے نعشیں ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔