اسلام آباد (خصو صی ر پورٹ) صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کوبرطانوی پارلیمنٹ سے لے کر دیگر فورمز پر بھرپور انداز میں اُجاگر کیا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ برطانیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے۔ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام شروع کر رکھا ہے۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے آشکار کریں۔
تار کین کشمیری مقبوضہ وادی میں جاری مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کریں :بیر سٹر سلطان
Nov 05, 2024