شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے پارٹی امور کو فعال بنانے سے (ن) لیگ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اور پنجاب میں مریم نواز کے فلاح و بہبود کے اقدامات سے عوام کی حالت میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے جو مخالفین کو برداشت نہیں ہو رہی ہے، یہ الزام تراشی کے ذریعے صوبے کی ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ عوامی خدمت کے میدان میں دیگر سیاسی جماعتوں سے ہمیشہ آگے رہی ہے۔ اپنے انقلابی منشور پر عملدر آمد کیلئے قطعی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ہماری اولین ترجیح ملکی استحکام و ترقی اور عوامی خوشحالی ہے۔