سعودی عرب کے بین الاقوامی سطح پر انسانی بنیادوں پرریلیف خدمات پیش کرنے والے ادارے 'شاہ سلمان ریلیف' کی ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی و طبی سرگرمیاں ایک ہفتے تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔یہ امدادی و طبی سرگرمیاں فروری 2023 کے ترکیہ میں زلزلہ زدگان کے لیے تھیں۔ سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' کے مطابق شاہ سلمان ریلیف کی طبی ٹیم نے فیملی میڈیسن کلینک میں 493، ڈرمیٹالوجی کلینک میں 355 ۔ آپٹو میٹری کلینک میں 338 اور اینڈو کرائنولوجی کے 173 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔یاد رہے شاہ سلمان ریلیف نے فروری 2023 میں ترکیہ اور شام میں زلزلہ آنے پر متاثرین کی مدد کی مہم شروع کی تھی۔ ان متاثرین زلزلہ کو اب تک 139 ،5 ملین ڈالر کے عطیات جمع کیے ہیں۔