ماضی میں آرمی چیف کی مدت 11،  6,6 سال رہی، اب اضافہ نہیں کمی ہوئی ہے: رانا ثناء 

Nov 05, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیر تعلیم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں کمی ہوئی ہے اضافہ نہیں ہوا، ماضی میں آرمی چیف کی مدت گیارہ اور 6,6 سال رہی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے پی ٹی آئی کو کہا کہ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ یہ بھی الیکشن ہار کر چار سال حکومت میں رہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو کہا کہ بیٹھ کر بات نہیں بعد میں آپ کی بات بھی سنی جائے گی۔ اپوزیشن قومی اسمبلی میں بات کرنے کے موڈ میں ہی نہیں تھی۔ اپوزیشن کو چاہئے تھا قومی اسمبلی میں اپنی ترامیم پیش کرتی یہ کہتے ہیں۔ قانون کا غلط استعمال ہوگا جب غلط استعمال ہوگا تب بات کریں۔

مزیدخبریں