ایسی سی اجلاس ڈیٹ مینجمنٹ پلان منظور گرانٹس کیلئے متعدد پیش

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزارت اطلاعات کی طرف سے شنگھائی  تعاون   کونسل کے اجلاس کے حوالے سے بقایاجات  کی ادائیگی کے لیے نو کروڑ 58 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کے اجراء وزارت اطلاعات کی طرف سے ڈیجیٹل انیشیٹو کے لیے 53 کروڑ 61 لاکھ روپے کی رقم مختص کرنے‘ وزارت قانون اور انصاف نے 15 کروڑ 17 لاکھ کروڑ روپے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو دینے‘ ای سی سی نے اجلاس میں وزارت انرجی کی طرف سے ایک سمری پیش کی گئی جس میں پاکستان سٹیٹ آئل اور ایس او سی اے ار آذربائجان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی سیل اینڈ پرچیز ایگریمنٹ کی منظوری مانگی گئی۔ ای سی سی نے اس کی منظوری دے دی، وزارت انرجی کی طرف سے روا ں مالی سال کے لیے ڈیٹ مینجمنٹ پلان پیش کیا گیا۔ ای سی سی نے اس کی منظوری دے دی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے ایس سی او سمٹ کے متعلق اخراجات کو پورا کرنے کے لیے 65 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کی سمری پیش کی گئی۔ ا س کا مقصد احتجاج کے دوران سیف سٹی پراجیکٹ کے  کیمروں  کو  ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنا اور اسلام آباد میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔ ای سی سی نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ یہ فنڈز اپنے رواں مالی سال کے بجٹ  میں سے مختص کر لے ۔ ای سی او او  سمٹ کے دوران اسلام اباد کو خوبصورت بنانے کیلیے اٹھنے والے اخراجات کو پورا کرنے کے حوالے سے دو ارب 70 کروڑ روپے منظور کرنے  کی سمری پیش کی گئی، ای سی سی نے  سی ڈی اے کو  ہدایت کی کہ وہ اٹھنے والے اخراجات اور لاگت کے حوالے سے تھرڈ پارٹی تصدیق کروائے اور اس کے بعد سمری لائی جائے۔ دیگر پیش کی گئی سمریز میں ای سی سی نے کہا کہ بجٹ میں مختص وسائل سے رقوم کی جائیں۔ اجلاس میں دالوں خاص طور پر دال چنا اور ماش اور چکن کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں غور کیا گیا کمیٹی نے اس پر تشویش ظاہر کی۔ گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی۔ خیبر پی کے اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی انکے ہمراہ تھے، ملاقات میں خیبر پی کے کے مالی مسائل، ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاقی فنڈز کی فراہمی اور صوبے کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر خیبر پی کے نے وزیر خزانہ کو صوبے میں تعلیم، صحت، اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی درخواست کی تاکہ صوبے کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے اشین ڈویلپمنٹ بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان نے ملاقات کی، وزیر خزانہ نے ٹی ڈی پی کی نئی کنٹریکٹر کا خیر مکتم کیا اور ان کے لیے نیک تمنا ہے ظاہر کرتے ہوئے یہ کہا کہ ان کے دور میں پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے درمیان پارٹنرشپ میں مزید اضافہ ہوگا، ایما فان  نے حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بنک نئی ملکی پارٹنرشپ حکمت عملی پر کام کر رہا ہے جس میں موسمیاتی تبدیلی معاشی گروتھ اور خوشحالی کے امور پر توجہ دی گئی ہے۔ اس سال پاکستان کے لیے سات منصوبے ہیں اور ائندہ سال 16 منصوبوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ان منصوبوں کا تعلق غربت کے خاتمہ ایس ایم اے اصلاحات اور پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز کی تنصیب جیسے منصوبے بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن