پشاور (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر سیف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پنجاب ائیر لائن بنانے کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے تعجب کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز نے پی آئی اے خریدنے میں بھی علی امین کی کاپی کی ہے، سوال یہ ہے کہ مریم نواز پی آئی اے خرید کر اپنے لئے ٹھیک کر سکتی ہیں یہ حکمرانی کی کئی باریاں لے کر کیوں ٹھیک نہ کر سکے۔ بہتر یہی ہو گا کہ ائیر لائن کا نام جاتی امراء ائیر لائن رکھ لیں۔