اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان نے کوپ29 پویلین کی تیاری مکمل کر لی۔ عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستانی پویلین150 مربع فٹ ہو گا۔ ذرائع وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی 12 نومبر کو کلائمیٹ فنانس رائونڈ ٹیبل میں شرکت کا امکان ہے۔ ذرائع وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق20 ممالک کے نمائندے عالمی اداروں کے نمائندے رائونڈ ٹیبل میں شریک ہوں گے۔ عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستانی پویلین25 سے زائد ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔ عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستان کی کلائمیٹ فنائنس سٹریٹجی لانچ کی جائے گی۔ کوپ29 میں کلائمیٹ جسٹس، کاربن کریڈٹ گائیڈ لائنز، گرین ٹیک حب پر ایونٹس ہوں گے، عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر عالمی اداروں کے ساتھ معاہدوں کا بھی امکان ہے۔
پاکستان نے کوپ29 پویلین کی تیاری مکمل کر لی،150 مربع فٹ ہو گا
Nov 05, 2024