اداکارہ نرگس تشدد کیس، تفتیش جنسی جرائم یونٹ منتقل 

Nov 05, 2024

لاہور (نامہ نگار) اداکارہ نرگس کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنانے پر اس کے خاوند انسپکٹر ماجد بشیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں درج مقدمے کی تفتیش خصوصی جنسی جرائم کے تفتیشی یونٹ کو منتقل کر دی گئی۔ ایس ایس او آئی یو کینٹ ڈویژن کی خاتون آفیسر اس مقدمے کی تفتیشی افسر مقرر کی گئی ہیں جبکہ ملزم انسپکٹر ماجد بشیر تاحال شامل تفتیش نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق انسپکٹر ماجد بشیر 18نومبر  تک ضمانت پر ہے۔

مزیدخبریں