سٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ ایک کھرب بڑھ گیا ، سونا 700روپے تولہ مہنگا

Nov 05, 2024

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روززبردست تیزی رہی۔ سرمائے میں101 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 26.54فیصد زائد رہا۔کاروبار میں تیزی کی وجہ سے انڈیکس90900سے لیکر91900تک کی11نفسیاتی حدیں عبور کرگیا۔  کے ایس ای 100انڈیکس میں 1078پوائنٹس بڑھ کر 91938پوائنٹس پرجا پہنچا‘ کے ایس ای 30انڈیکس 286پوائنٹس کے اضافے سے28743پوائنٹس، آل شیئرز انڈیکس 536پوائنٹس بڑھ کر 58408پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس3157پوائنٹس اضافے سے 140200پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ سرمائے میں 1کھرب 1ارب 80کروڑ7لاکھ31ہزار626روپے کا اضافہ ہوا ؛مجموعی سرمایہ اضافے کے بعد118کھرب 9ارب 37کروڑ72لاکھ55یزار214روپے پر جا پہنچا۔ مجموعی طور پر 445کمپنیوں کا کاروبار ہوا،258کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،140میں کمی اور47کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔علاوہ ازیںمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تیزی رہی۔ڈالر انٹر بنک میں 10پیسے تیزی کیساتھ 277.85روپے جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 9پیسے بڑھ کر 278.71 روپے پر پہنچ گیا۔علاوہ ازیںعالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس7ڈالر بڑھنے سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا 700روپے مہنگا ہو گیا ۔فی تولہ سونا  2لاکھ83ہزار700 روپے پر پہنچ گیا۔اسی طرح 10گرام سونا600 روپے اضافے سے 2لاکھ 43ہزار 227روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کے بھائو مستحکم رہے۔

مزیدخبریں