وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ سے ڈینش سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (خبر نگار) قیصر احمد شیخ نے میری ٹائم سیکٹر میں ڈنمارک کی حکومت اور سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ ڈنمارک کے سفیر جیکب لنلف نے وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ سے ملاقات کی جس میں ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے دورہ سے قبل میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان اور ڈنمارک کے مابین مفاہمتی کے عملی مضمرات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈنمارک کی حکومت کے ذریعے مارسک لائن ڈینش کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار کوئی کمپنی میری ہمارے ٹائم سیکٹر میں2  بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔  

ای پیپر دی نیشن