پاکستان میں دہشتگردی، غلط معلومات، انسداد پولیو مہم کیلئے بڑی رکاوٹ: رپورٹ 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں پولیو کے خلاف مہم عسکریت پسندوں کے حملوں اور غط معلومات کے باعث مشکلات کا شکار رہی ہے تاہم رضاکار اور ہیلتھ ورکرز اس کے خلاف جدوجہد کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ پاکستان اور افغانستان دنیا کے واحد ممالک ہیں جہاں وائرس اب تک پھیلا ہوا ہے۔ پاکستان میں پولیو کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں سال اب تک 45 کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 2021ء میں صرف ایک کیس سامنے آیا تھا۔ گزشتہ ہفتے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو دھماکے سے نشانہ بنانے کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ چند دن قبل دو پولیس اہلکاروں کو دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔ ماضی میں مذہبی انتہا پسندوں نے ویکسین میں سور کے گوشت اور شراب کی ملاوٹ کے دعوے کئے تھے جس کی وجہ سے مسلمانوں کیلئے پولیو کے قطروں کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن