سعودی عرب : رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں ریونیو 309 ارب ریال ہو گیا

سعودی عرب کا مجموعہ ریونیو رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں اعلیٰ ترین سطح پر پہنچ کر 309 ارب سعودی ریال ہو گیا ہے۔ یہ رقم 82.4 ارب ڈالر کے برابر ہے۔ یہ بات مملکت کی وزارت خزانہ نے پیر کے روز جاری کردہ نئے اعداد و شمار میں کہی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق تیل کے علاوہ پیداوار اور تجارت کی بنیاد پر ریونیو 118 ارب ریال کی سطح کو چھو چکا ہے۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کے اسی دورانیے میں اخراجات 339 ارب ریال رہے ہیں۔ جبکہ وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب کا مجموعی بجٹ خسارہ 30 ارب ریال کا ہے۔

ای پیپر دی نیشن