حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)میونسپل کمیٹی کے افسران کی غفلت اور لاپرواہی سے شہر کے متعدد علاقے جوہڑ بن گئے۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کی جانب سے سیوریج لائنوں کی صفائی کے لئے تعینات سپروائزران ٹرینڈ اور ناتجربہ کار ہے ۔جسے نہ تو شہر کے نکاسی آب کے نالوںکی صفائی کا پتہ ہے اور نہ ہی اسکے پاس کوئی سکیم ہے۔ جس کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقے جن میں حسن ٹائون,بہاولپورہ ،جگانوالہ روڈودیگر شامل ہیں بارشوں سے پہلے ہی کئی فٹ گندا پانی کھڑا ہوچکا ہے ۔گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک سے ملحقہ نکاسی آب کا نالہ بھی ابل رہاہے۔شہریوںنے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر کے نکاسی آب کے تمام نالہ جات کی صفائی کرواکے تجربہ کار اور ٹرینڈ ملازمین کو تعینات کیا جائے۔
حافظ آباد:میونسپل کمیٹی کی غفلت شہر کے متعدد علاقے جوہڑ میں تبدیل
Nov 05, 2024