گو جرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ازبکستان کے سفیرکاجلدہی گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کاامکان ،ازبکستان کے سفیر علی شیر اور گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا صدیق خاںکی اسلام آباد ایمبیسی میں ملاقات ہوئی ۔ صدر گوجرانوالہ چیمبر رانا محمد صدیق خاں نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاشی وتجارتی تعلقات کے فروغ کی ضرورت ہے۔ ازبکستان ،پاکستان اہم تجارتی پارٹنر ہیں جلد ہی مختلف سیکٹرزسے بزنس وفد ازبکستان لے کر جایا جائے گا ۔ ازبکستان اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارت کوبڑھانے میں گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کا کرداربہت اہم ہے
ازبکستان کے سفیر اور گوجرانوالہ چیمبرکے صدرکی اسلام آباد ایمبیسی میں ملاقات
Nov 05, 2024