گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن ستھرا پنجاب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی کاشف اسماعیل گجر نے صفائی پروگرام ستھرا پنجاب کے حوالے سے یونین کونسل 56کا دورہ کیا۔ سینٹری ورکرز کے ہمراہ علامتی طور پر جھاڑو لگایا انہوں نے اس موقع پر شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھی ستھرا پنجاب صفائی مہم کا حصہ بنے۔ کوڑا کرکٹ گلی محلوں میں اور سڑکوں پر پھینکنے سے اجتناب کریں ۔صفائی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے میں خود اور میری پوری ٹیم متحرک ہیں۔
گوجرانوالہ:چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی کا یونین کونسل 56کا دورہ
Nov 05, 2024