کامونکی(نمائندہ خصوصی) ڈکیتی یا لین دین کا تنازعہ؟ چھ مسلح افراد نیایک شخص کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لاکھوں روپے چھین لئے، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز احد مغل موٹر سائیکل پر جارہاتھا کہ چھ افراد اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس سے ساڑھے چار لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شخص ملزمان کو جانتا ہے اور انکے مابین پیسوں کے لین دین کا تنازعہ چلا آرہا ہے۔