کامونکی:تیز رفتار گاڑی نے  موٹر سائیکل سوارروند ڈالا ، جاں بحق 

کامونکی(نمائندہ خصوصی) نامعلوم گاڑی سے تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا، بتایا گیا ہے کہ محمود خالد سکنہ راہوالی گزشتہ شام موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم تیزرفتار گاڑی نے اسے بری طرح روند ڈالا۔ جسے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔متوفی کے ورثاء نے اتفاقیہ حادثہ قرار دیکر قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن