صوبائی وزیر بلدیات کاڈی سی آفس میں سوشل میڈیا ریسپانس سنٹر کا دورہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کا ڈپٹی کمشنر دفتر میں قائم سوشل میڈیا ریسپانس سنٹر کا دورہ، وٹس ایپ نمبر 03290644442 پر سائلین کی ڈی سی تک براہ راست رسائی کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام اور حکومت کے درمیان یہ اقدام پل کا کردار ادا کرے گا جو گڈ گورننس کا بہترین نمونہ ہے۔ اس اقدام کو پنجاب کے تمام اضلاع میں رائج کرانے کے لئے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کرکے درخواست کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی پالیسی اور گڈ گورننس انیشٹیوز میں 31 ایسے ہی کے پی آئیز ہیں جن کا مقصد عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن