گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے جناح روڈ، مکی روڈ، کنگنی والا، نوشہرہ روڈ، پڑا روڈ، شیخوپورہ روڈ، صغیر شہید پارک نوشہرہ روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے علاقوں، شاہراہوں اور پلاٹوں کی صفائی کا جائزہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے موجودہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تمام کوڑا پوائنٹس کو کلیئر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ شہر کی صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنا جتنا جی ڈبلیوایم سی یا متعلقہ صفائی ادارے کا کام ہے اتنی شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے۔ صفائی کے بعد کی تصاویری رپورٹ بھی طلب کرلی۔