گیپکو ملازمین کا مطالبات کی عدم منظوری ۭپر دفاتر کے سامنےدھرنے

Nov 05, 2024

گوجرانوالہ ،حافظ آباد(نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت)گیپکو کی ہائیڈرویونین سی بی اے کی کال پر گیپکوریجن بھرکی132سب ڈویژنزمیں قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی جس کے دوران دفاتر کی تالہ بندی کرکے ان کے سامنے احتجاج کیاگیا۔گیپکو ملازمین نے نجکاری اور دیگر مطالبات منظور نہ کئے جانے کے خلاف مکمل ہڑتال کرتے ہوئے دفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنے دیئے ۔ملازمین نے کوئی کام نہ کیاسائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاجی دھرنوں اور ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے واپڈہ ہائیڈروالیکٹرک لیبر یونین کینٹ سرکل کے سیکریٹری عبدالرزاق مغل اور وائس چیئرمین ذوالفقار تارڑ نے کہا ملازمین گیپکو کی نجکاری کسی صورت قبول نہیںکریں گے۔ 

مزیدخبریں