ٹریکٹرٹرالی موٹر سائیکل تصادم  زخمی لڑکی ہسپتال میں دم توڑ گئی  

نوشہرہ ورکاں،کامونکی  (نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت) گزشتہ روز ارتالی ورکاں کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ماں اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ حادثے کی زخمی 18 سالہ سائرہ عتیق کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی ایک گھر سے تین ماں بیٹا اور بیٹی کے جنازے ایک ساتھ اٹھے تو گاؤں میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشک بار تھی۔

ای پیپر دی نیشن