گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )موسم تبدیل ہوتے ہی نزلہ ‘زکام ‘کھانسی اور بخار جیسے امراض پھیلنا شروع ہوگئے۔معالجین کے مطابق خشک موسم میں بیماریوں میں اضافے کا تناسب کچھ زیادہ ہوتا ہے۔ خشک ہوا گلے کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے جبکہ گردوغبار سے بھی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب ہم سانس لیتے ہیں تو گردوغبار کے ذرات اور جراثیم ناک کے ذریعے ہمارے وجود پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ سرد موسم میں احتیاط نہ کرنے کے باعث انسان کئی بیماریوں مثلاً نزلہ ‘زکام ‘کھانسی ‘چھینکوں کا آنا ‘بخار ‘سر کا درد وغیرہ میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔لہذا ان بیماریوں سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر انتہائی ضروری ہیں ۔