ڈپٹی کمشنر قصور کا گورنمنٹ سکولز ‘ رورل ہیلتھ سینٹر گنڈا سنگھ کا دورہ

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے گزشتہ روز گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول گنڈا سنگھ والااور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فتوحی والا کا اچانک دورہ کر کے اساتذہ و عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، انرولمنٹ‘تدریس کے عمل سمیت دیگر سہولیات کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز میں جا کر طلباء و طالبات سے سوالات پوچھے اور کوالٹی ایجو کیشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کوالٹی ایجو کیشن پر بھرپور توجہ دی جائے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے رورل ہیلتھ سینٹر گنڈا سنگھ والا کا دورہ کیا اور وہاں پر ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی، میڈیسن کی دستیابی اور مریضوں کو دی جانیوالی دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام اقدامات برئے کار لائے لا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن