مرکزی مسلم لیگ رکنیت سازی مہم شروع کر رہی ہے: حارث ڈار

Nov 05, 2024

شیخو پورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انجینئر حارث ڈار نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ رکنیت سازی مہم شروع کر رہی ہے جس میں تمام امیدوار اپنی اور اپنے حلقہ کے لوگوں کی تصویریں دیکر رکن سازی مہم کی کامیابی کیلئے حقیقی اقدامات کرے پاکستان مرکزی مسلم لیگ ایک منظم قوت ہے جس کا مقصد پاکستان کی خودمختاری، خدمت انسانیت اور خوشحال عوام کیساتھ ساتھ دین اسلام کا پرچم بلند کرنا ہے اس منشور کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ ممبر سازی کی جائے اور پارٹی کو مضبوط ستون بنایا جائے ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکز خالد بن ولید میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری میاںحبیب الرحمن،حاجی یعقوب چاہل ، عبدالرحمن مظہر ودیگربھی موجودتھے۔

مزیدخبریں