شرقپور شریف (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما سیاسی و سماجی شخصیت شیخ محسن علی قادری آف کلاں والہ نے کہا ہے کہ این اے 114 میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے حلقہ کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کام کررہے ہیں علاقائی تعمیر و ترقی اور خوشحالی انہوں کی سیاست کا محور ہے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے حلقہ این اے 114 کی تعمیر و ترقی کے لیے پہلے بھی انتھک کام کیا اور اب بھی اسی مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ۔