شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر چودھری زاہد نواز چدھڑ، ضلعی جنرل سیکرٹری امان اللہ گجر نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کی طرح پیپلز پارٹی کی قیادت کے بھی آئین کی بالادستی قائم کرنے کے دعوے اور جمہوریت کے فروغ کی باتیں بے معنی و جھوٹ کا پلندہ ہیں دونوں جماعتوں کی قیادت اپنے اپنے مفادات کی تکمیل کی خاطر بھاگ دوڑ کررہی ہے اور آئین و قانون کو پس پشت ڈالے ہوئے ہے ان کے کسی دور حکومت میں ملک میں کوئی بہتری نہیں آئی نہ اب اس کی امید کی جاسکتی ہے ملک و قوم کی ترقی کا دارومدار باصلاحیت و ایماندار قیادت کے برسر اقتدار آنے سے منسلک ہے ۔پٹ حکمرانوںکو ملک و قوم کی بجائے اپنے ذاتی و سیاسی مفادات کی تکمیل عزیز ہے۔