شیخوپورہ: مختلف مقامات پر سٹریٹ لائٹس خراب ‘ وارداتوں میں اضافہ

شیخوپورہ(عظیم علی شیخ، امجد علی سلطانی سے)شہر میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت کے فقدان کے باعث شدید د شواریوں کا شکار ہیں جبکہ حادثات میں اضافہ ہونے سمیت اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر ڈاکوؤں و راہزنوں کے گینگز آزادانہ وارداتیں کر رہے ہیں، شہریوں کے مطابق مین شاہرات اورلنک روڈ سمیت شہر بھر میں مختلف مقامات پر سٹریٹ لائٹس ایک عرصہ سے خراب ہیں جن کی مرمت پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی چند برس قبل لاہور سرگودھا روڈ کی تعمیر مکمل ہونے پر روڈ کے وسط میں گرین بیلٹ کے اندر لگائے گئے پولز پر لائٹس کی تنصیب کا ٹھیکہ ایک کمپنی کو دیا گیا جس نے منصوبہ کے تحت نہ تو لائٹس کی تنصیب ممکن بنائی اور نہ ہی ان کی دیکھ بھال کی خاطر اپنی ذمہ داریاں پوری کیں مگر اس کمپنی کو منصوبہ کی طے شدہ رقم کی ادائیگیاں کردی گئیں ۔ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کوئی اقدام اٹھانے کو تیار نہیں ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ سے فوری نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے سٹریٹ لائٹس کی مرمت میں غفلت برتنے کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن