ننکانہ:’’ اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبہ ‘ خوش نصیبوں میں لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب

Nov 05, 2024

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت)حکومت پنجاب کی جانب سے تحصیل شاہکوٹ میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ کے تحت قرعہ اندازی میں کامیاب ہونیوالے خوش نصیبوں کو مبارکباد کے لیٹرز تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سابق گورنر برجیس طاہر ، ممبر صوبائی اسمبلی رانا ارشد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو ، اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ثناء شرافت سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر ممبران اسمبلی اور ضلعی افسران نے اپنی چھت اپنا گھر کے خوش نصیبوں کو مبارکباد دی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ کے تحت گھروں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر سابق گورنر برجیس طاہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک انقلابی اقدام ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے خاندانوں کے اکاؤنٹس میں گھروں کی تعمیر کے لیے رقم منتقل ہو چکی ہے ۔ رانا محمد ارشد نے کہا کہ حکومت پنجاب پنجاب کے 70 ہزار خاندانوں کو گھر کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ تک کا بلاسود قرض فراہم کر رہی ہے۔

مزیدخبریں