ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ڈی پی او ننکانہ کا اختیارات کا نا جائز استعمال کرنیوالے دو اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن، اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث دونوںـ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ نواحی گائوں چک نمبر 42 مرڑ کے رہائشی طارق محمود آرائیں کو تھانہ صدر سانگلہ ہل کے دو اہلکار نعیم اور احسن کو پکڑ کر افتخار عرف چھندہ کے ڈیرہ پر لے گئے جہاں پر دو نوں اہلکاروں نے افتخار اور ایک نامعلوم شخص کے ذریعے طلائی انگوٹھیاں اور ایک لاکھ روپے لیکر طارق محمود کو چھوڑ دیا ڈی پی او ننکانہ کی ہدایت پر ایس ایچ او محمد شمشیر کی مدعیت میں اہلکار نعیم اور احسن کے خلاف مقدمہ درج کر کے احسن کو گرفتار کر لیا جبکہ نعیم کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔