پیپلز پارٹی جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے جدجہد کر رہی ہے: منیر قمر واہگہ

Nov 05, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید نے میثاقِ جمہوریت کیلئے قدم بڑھایا اور سیاست میں برداشت کا رویہ پیدا کیا جس سے آہستہ آہستہ دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی سیاسی مفاہمت کا درس سیکھا اور اس بات و تسلیم کیا کہ سیاست میں اختلاف رائے کو دشمنی کی حد تک لیجانا جمہوری اقدار کی نفی ہے سیاسی اختلاف کی بناء پر کسی کی کردار کشی نہیں کی جانی چاہئے، جمہوریت کا حسن یہی ہے کہ ایک دوسرے کی بات خوش اسلوبی سے سنی جائے، پیپلز پارٹی جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے آج بھی برسر پیکار ہے اور آئین کی بالادستی کی ضامن ہے ہمارا آج بھی واضح موقف ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری عمل میں کردار ادا کرنے کے یکساں مواقع میسر ہونے چاہئیں تاکہ جمہوری عمل آگے بڑھ سکے اور پاکستان کی سیاست پر چھائے عدم استحکام کے کالے سائے چھٹ سکیں، ہم بی بی شہید کا مشن جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں