پاکستان تحریک انصاف کو مزید چار قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چاروں کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب شروع ہو گیا.پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا،اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے عامر ڈوگر بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے،کسی رکن نے مخالفت نہیں بلکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے بھی حمایت کی۔
پی ٹی آئی کو مزید چار قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دینے کا فیصلہ
Nov 05, 2024 | 14:19