کلرسیداں(نامہ نگار)ایمنسٹی انٹرنیشنل کے پنجاب کے لیئے آبزرور عثمان شاہد نے کلرسیداں میں پنجاب ٹیچرز یونین مراکز کلرسیداں اور چوآخالصہ کے صدور زاہد فاروق، عدنان عباسی کی معطلی کی مذمت کرتے ہوئے اسے بلاجواز اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ لائق محنتی اساتذہ کو محض اس لیئے معطل کردیا گیا کہ وہ بطور ٹیچرز یونین صدور سرکاری سکولوں کو نجی شعبہ کے سپرد کرنے کے حکومتی اقدام پر احتجاج کر رہے ہیں ان کا یہ اقدام ان کے منصب کے عین مطابق درست ہے۔