کلر سیداں (نامہ نگار)سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ کی ہدایات ، ڈی ایس پی صدر سرکل چوہدری قاسم کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک انچارجز کلر سیداں سرکل انسپکٹرزافضال الرحمان ،انسپکٹرسجاد حسین قریشی،انسپکٹرراجہ نجم الحسن ہمراہ ڈیوٹی آفیسر عمران خان، ہارون نثار اور راجہ سہیل صابر نے ماہ اکتوبر میں قانون شکن ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی کے دوران 2073 گاڑیوں کوچالان ٹکٹس جاری کر کے مجموعی طور پر 1943600 جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا۔انہوں نے بتایا کہ279اور 285 ،286 کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متعدد گاڑیوں کیخلاف مقدمات درج کروائے ، اوورلوڈنگ، اوور چارجنگ، روٹس کی خلاف ورزی ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف بھی کارروائی کی گئی۔ انچارج ٹریفک وارڈنز نے اس موقع پر عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی دینے سے اجتناب کریں کیونکہ زندگی صرف ایک بار ہی ملتی ہے۔