مری (نامہ نگار خصوصی ) سٹی ٹریفک پولیس مری کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ ے مطابق ماہ اکتوبر میں ایک ہزار سے زاہد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت حاصل کی ، مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کل 4706 چالان کیے گئے۔ اس طرح وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن اور چیف ٹریفک آفیسر مغیث احمد ہاشمی کی خصوصی ہدایات پر سٹی ٹریفک پولیس مری نے 1000 سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے، ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بھی سخت کاروائیاں کرتے ہوے اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کرنے پر1205گاڑیوں کے چالان ، ون وے کی خلاف ورزی پر 123، لائن وائلیشن پر 84 ، بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن میں 636 چالان ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن میںر 126 چالان کیے گئے۔
سٹی ٹریفک پولیس مری کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ، 4706 چالان کیے
Nov 05, 2024