چکوال(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے کہا ہے کہ عوام کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جا رہا ہے اور اس ضمن میں حکومتِ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کی کامل پیروی کرتے ہوئے پبلک کمپلینٹ مینجمنٹ کانٹر پر عوامی مسائل سے روزانہ آگاہی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں آئے ہوئے شہریوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے موصولہ عوامی مسائل کے فوری اور مثر تدارک کے لئے متعلقہ سرکاری دفاتر کے سربراہان کو احکامات جاری کئے اور اس امر کی تاکید کی کہ شہریوں کے مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق یقینی بنایا جائے ۔
کھلی کچہری میں عوام کے مسائل حل ہورہے ہیں، ڈپٹی کمشنر چکوال
Nov 05, 2024