اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) نائب صدر و ترجمان فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان رانا اکرم نے کہا ہے کہ اوورسیز پراپرٹی پروٹیکشن بل کے پاس ہونے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ،شرح سود میں مسلسل کمی خوش آئند ہے اس شرح کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ چھبسویں آئینی ترمیم میں اوورسیز پراپرٹی پروٹیکشن بل بھی پاس ہوا ہے جو رئیل اسٹیٹ کاروبار کیلئے بہت اچھی خبر ہے کیونکہ اس شعبے میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری اوورسیز کمیونٹی کیطرف سے آتی ہے لیکن بدقسمتی سے ان کی پراپرٹی پر قبضہ ہوجانا ،کیسز عدالتوں میں چلتے رہنا اس وجہ سے اوورسیز کمیونٹی اپنی پراپرٹی کی پروٹیکشن نا ہونے پر پریشان تھی موجودہ حکومت کا اوورسیز پراپرٹی کا پروٹیکشن بل پاس کرنا احسن اقدام ہے ۔مارک اپ ریٹ میں اڑھائی فیصد تک کمی کا ہونا خوش آئند ہے یہ مسلسل چوتھی دفعہ ہے کہ مارک اپ ریٹ میں کمی کی جارہی ہے اس سے پرائیوٹ سیکٹر کو کافی فائدہ ہوگا ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ مارک اپ ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے۔