گوجرخان (نامہ نگار)عبدالرحمن تابانی ناظم نشرو اشاعت، تنظیم اسلامی حلقہ پنجاب پوٹھوہار مرکز گوجر خان کے جاری اعلامیہ کے مطابق تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز پر دہشت گرد حملوں میں اضافہ انتہائی تشویش ناک ہے انہوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں خوفناک اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کو ٹارگٹ کرنے کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ ایک طویل عرصہ تک امریکہ کے فرنٹ لائن اتحادی بنے رہنے کی وجہ سے پاکستان کو تقریباً دو دہائیوں تک بدترین دہشت گردی کا سامنا رہا اور بڑی تگ و دو اور قربانیوں کے بعد دہشتگردی کے عفریت پر کافی حد تک قابو پایا لیا گیا تھا انتہائی دکھ کی بات ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مخصوص علاقوں میں ایک مرتبہ پھر دہشت گرد سرگرم ہو چکے ہیں حکومت اور اداروں کو بھی ادراک ہونا چاہیے کہ بیرونی دشمن کو صرف چائے کی پیالی پیش کرنے سے اُن کے پاکستان مخالف عزائم ختم نہیں ہوں گے آخر میں اُنہوں نے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
سیکورٹی فورسز پر دہشت گرد حملوں میں اضافہ تشویش ناک،عبدالرحمن تابانی
Nov 05, 2024