گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان،ایس ڈی پی او سرکل گوجر خان محمود الحسن راناکی خصوصی ہدایت پر پولیس کی ناجائز اسلحہ اور اشتہاری مجرمان کیخلاف کارروائی،ناجائزاسلحہ مہم کے دوران ایس ایچ او گوجرخان راجہ تصدق و چوکی انچارج قاضیاں زاہد محمود نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ملزمان رومان سے رپیٹر 12 بور،سعد سے پسٹل 30 بور، ہمایوںسے پسٹل 30 بور، جہانزیب سے پسٹل 30 بوربمعہ روند برآمد کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ادھر پولیس تھانہ جاتلی نے قتل کا اشتہاری مجرم اختر منیر کو گرفتار کر لیا ملزم نے سابقہ دشمنی اور رنجش پر شبیر خان کو کلہاڑی کے وار کر کے گلا کاٹ دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ جاتلی میں درج تھا ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرنے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے ۔