ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو وکلا برادری نے الیکشن میں آئینہ دکھا دیا 

   بیول(نامہ نگار)وکلا برادری کے نام پر تحریک چلا کر ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو وکلا برادری نے سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں آئینہ دکھا دیا تحریک انصاف نے ہر حربہ استعمال کیا کبھی طلبہ کے نام پر کبھی وکلا کے نام پر لیکن سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی نے یہ بات ثابت کر دی کہ وکلا برادری تحریک انتشار کے ساتھ نہیں بلکہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے ساتھ ہے وکلا برادری سمجھتی ہے کہ مسلم لیگی حکومت تیزی سے ملک کو ترقی کی طرف لے کر جا رہی ہے چند انتشار پسندوں کو یہ بات ہڑپ نہیں ہو رہی یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ احتجاج کے نام پر ملک کو عدم استقام کا شکار کرنا چاہتے ہیں اس وقت پاکستان کی بانی جماعت مسلم لیگ کے ہاتھوں میں ہے اس لیے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا جس نے بھی پاکستان کے خلاف سازش کی وہ تباہ و برباد ہوا یہی وجہ ہے یہ تحریک انصاف چھ دھڑوں میں بٹ چکی ہے ہر گروپ اپنی بولی بول رہا ہے یہ عمران خان کی بھی مخلص نہیں انہیں معلوم ہے کہ اگر عمران خان جیل سے باہر اگئے تو ان یہ تین سیاست دانوں کی دکانیں بند ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صوبائی رہنما گجر خان اسوسییشن کے میڈیا ایڈوائزر شیخ طارق محمود سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

ای پیپر دی نیشن