مٹھیال (نامہ نگار ) تحصیل جنڈ میں گورنمنٹ پنجاب نے محکمہ زراعت کی مدد سے کسان کارڈ تو بنوالیے لیکن کھاد اور بیج تا حال کسانوں کو فراہم نہیں ہو سکے پوری تحصیل جنڈ میں ابھی تک صرف ایک ڈیوائس مہیا کی گئی ہے لیکن وہاں پر بھی کسانوں کو کھاد اور بیج پوری مقدار میں نہیں مل رہا تفصیلات کے مطابق تحصیل جنڈ میں حکومت پنجاب کی جانب سے زمینداروں کو کسان کارڈ تو فراہم کیے گئے ہیں لیکن ابھی تک پوری تحصیل میں صرف ایک ڈیوائس فراہم کی گئی ہے جبکہ زیادہ تک کسان گندم کاشت کر چکے ہیں زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کسان کارڈ پر ایک ہزار روپے فی ایکڑ چارجز بھی ہیں جن کے بارے میں کسان کارڈ بناتے وقت زمینداروں کو آگاہ نہیں کیا گیا کسان، زمیندار تحصیل جنڈ میں ڈیوائسز فعال نہ ہونے کی وجہ سے دوسری تحصیلوں میں جاکر کھاد اور بیج خریدنے پر مجبور ہیں کسانوں اور زمینداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر متعلقہ حکام َسے فوری نوٹس لیکر تحصیل جنڈ میں ڈیلروں کو فوری ڈیوائسز فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔